ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی کینرا کےساحلی علاقوں میں ہوئی تیز ہواؤں کے ساتھ برسات

جنوبی کینرا کےساحلی علاقوں میں ہوئی تیز ہواؤں کے ساتھ برسات

Mon, 04 Jan 2021 13:45:27    S.O. News Service

منگلورو،4؍جنوری (ایس او نیوز)  جنوبی کینرا کے ساحلی علاقے میں اتوار کے دن شام کو مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور بادلوں کی گرج کے ساتھ برسات ہوئی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق گُوتیگار، مدپّاڈی،سمپاجے، آلیٹّی، کڈبا،سبرامنیا، بیلتنگڈی، اجیرے، دھرمستھلا ، پتور، بنٹوال اور دیگر مقامات پر اچانک موسم بدل گیا اور بادل گرجنے کے ساتھ ہی برسات شروع  ہوگئی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

ادھر اڈپی سے ملی خبروں کے مطابق اڈپی شہر اور منی پال کے اطراف میں بھی ہوئی ہے۔ کاسرگوڈ  ضلع کے کچھ علاقوں میں بھی برسات ہونے کی اطلاع ملی ہے۔اس بے موسم کی برسات نے کسانوں کو اورخاص کرکے سپاری، آم، کاجو وغیرہ کی باغبانی کرنے  والوں کوپریشان کردیا ہے کہ اس سے ان کی فصلیں متاثر ہونگی اور بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا  ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی ہواؤں کی وجہ سے ساحلی علاقے کے درجہ حرارت میں کافی اونچ نیچ ہورہی ہے۔دن میں بادل گھرے رہنے اور رات میں سردی پڑنے کی کیفیت ابھی مزید دو دن تک جاری رہ سکتی ہے، اور کچھ مقامات پر بارش ہونے کے بھی امکانات ہیں۔


Share: